حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں جن جن وعدوں کا ذکر کیا ہے اب وہ وعدے پورے کرتی نظر آرہی ہے۔ رام مندر، طلاق ثلاثہ، کشمیر سے 370 دفعہ منسوخ اور شہریت ترمیمی قانون کے بعد اب لگتا ہے کہ سیول کوڈ کے وعدے کو بھی بہت جلد قانونی شکل دیدی جائے گی۔ لڑکیوں کے کالج میں برقع پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ واقعہ پٹنہ کے جے ڈی کالج میں پیش آیا جہاں کال انتظامیہ نے طالبات کو ہدایت دی کہ وہ کلاس روم میں برقع نہ پہنیں۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بورڈ پر ایک حکم نامہ آویزاں کیاگیا جس میں بتایا گیا کہ "تمام طالبات کالج کی جانب سے تجویز کردہ لباس ہی پہن کر آیاکریں سوائے ہفتہ کے۔کالج طالبات پر یہ بھی پابندی عائد کی گئی کہ وہ کالج احاطہ میں برقع نہ پہنیں۔ انتظامیہ نے انتباہ دیا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے پر 250روپے جرمانہ عائدکیا جائے گا۔